the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
معیارِتعلیم میں گراوٹ کی سب سے بڑی کمزوری مذہبی تعلیمات پر عمل نہ کرنا ہے، اسکے ذمہ دار اولیائے طلباء اور اساتذہ ہیں۔ ہم اساتذہ اور اولیائے طلباء اگر اسلامی تعلیمات کی پابندی کریں تب ہمیں اس کے ثمرات طلباء پر اور تعلیم کے معیار پر پڑتے نظر آئیں گے ۔ اس بات کا اظہارمحترمہ محبوب اُنساء صاحبہ رکن شعبۂ خواتینJIH بیدر نے جاسمین ڈی ایڈ کالج بیدر میں آئیٹاکی جانب سے چلائی جارہی کل ہند مہم بعنوان:’’تعلیم۔اقدار اور معیار کے ساتھ‘‘ کے تحت منعقدہ سیمینار برائے زیرتربیت اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ اورآپ نے’معیارِ تعلیم میں گراوٹ۔اسباب اور حل‘کے عنوان پر خصوصی لکچر دیا۔قبل ازیں پروگرام کا آغازمحترمہ عائشہ حمیرہ صاحبہ معاون کنوینر آئیٹا لیڈیس وِنگ بیدر یونٹ کی قرآت کلام پاک ، محترمہ منہاج بیگم صاحبہ کی حمد باری تعالیٰ اور محترمہ بلقیس فاطمہ صاحبہ کی نعت شریف سے کیا گیا۔اس موقع پر مختلف مقررین نے اظہارِ خیال کیا۔ محترمہ بلقیس فاطمہ صاحبہ کنوینر لیڈیس وِنگ بیدر یونٹ نے ’ہمہ جہتی معیاری تعلیم کے انصرام ‘ کے عنوان پرتقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمہ جہتی معیاری تعلیم کے انصرام کا سفر کبھی ختم نہیں ہوتا، یہاں کوئی منزل آخری منزل نہیں ہوتی،



بڑھنا ہے بڑھتے ہی چلے جانا ہے۔ اس کے بعد محترمہ منہاج بیگم صاحبہ خازن آئیٹا لیڈیس وِنگ بیدر یونٹ نے ’تعلیم۔اقدار اور معیار کے ساتھ ‘عنوان پرتقریر کرتے ہوئے کہا کہ فرد کو محض ذاتی خوش حال زندگی گذارنا نہیں ہے بلکہ سماج کے لئے نفع بخش تعلیم حاصل کرے۔ رکنِ شعبۂ خواتین JIHبیدر محترمہ سیّدہ اُمِ حبیبہ صاحبہ نے’معیاری تعلیم میں انتظامیہ کا رول‘ پرلکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ معیار تعلیم انتظامیہ میں پیون سے لے کر یونیورسٹی وائس چانسلرتک اس کے ذمہ دار ہیں،سب کو مل جھل کر ایک جُٹ ہوکر کام کرنا چاہئے۔ اس پر آپ نے سیر حاصل گفتگو کی۔ بعد ازیں شریک طلباء کو سوالات کرنے کا موقع دیا گیا اور ذمہ داران نے اطمینان بخش وواضح انداز میں جوابات دئے۔ اس پروگرام میں ڈی ایڈو پی یو سی کے طلباء کے علاوہ اساتذہ وآئیٹالیڈیس وِنگ کے ممبران کثیر تعداد میں شریک رہے۔ پروگرام کے آغاز میں محترمہ طیبہ بیگم صاحبہ ممبر آئیٹا لیڈیس وِنگ بیدر یونٹ نے افتتاحی کلمات مع مہم کے اغراض و مقاصد پیش کئے اور محترمہ منہاج بیگم صاحبہ نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا۔ محترمہ سیّدہ اُمِ حبیبہ صاحبہ کی دعا کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔*** نمائندہ اعتمادبیدرمحمدامین نواز‘ Cell No:9731839583
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.